تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول یاقوت پورہ بوائز1 میں داخلوں کا آغاز
حیدرآباد۔19 /جنوری(راست)جی۔سوامی پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی
اسکول و جونیئر کالج یاقوت پورہ بوائز 1 کی اطلاع کے بموجب تعلیمی سال-25 2024ء
داخلے کے لیے تلنگانہ اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارہ جات سوسائٹیTmreis
کے تحت ریاست بھر میں قائم 204ء اسکولوں اور جونیئر کالجس
میں آن لائن درخواستیں قبول کی جارہی ہے،آلائن فارم داخل کرنے کی آخری
تاریخ6فبروری 2024مقرر کی گئی ہے،تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول وجونیئر کالج یاقوت
پورہ بوائز 1(اویس فنکشن ہال،والٹاسرکل، مغل پورہ،حیدرآباد) میں جماعت پنجم تا
انٹرمیڈیٹ سال اول(ایم پی سی و بی پی سی) میں داخلوں کے لیے درخواستیں آن لائن
قبول کی جارہی ہے۔جی۔سوامی پرنسپل نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ نے اقلیتوں کی تعلیمی
صورتحال کو بہتر بنانے،انہیں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ سائنس وٹکنالوجی سے ہم آہنگ
کرتے ہوئے، ان کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے منصوبہ کے تحت ان اسکولوں اور
کالجس کا قیام عمل میں لایا ہے۔ریاست بھر میں ان سرکاری اقامتی اسکولوں اور کالجس
کومقبولیت حاصل ہورہی ہے جہاں انگریز ی میڈیم میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اردو
زبان اول،اخلاقی و دینی تعلیم کا نظم بھی ہے۔حکومت تلنگانہ کی جانب سے قائم ان
اقامتی اسکولوں میں مفت تعلیم اور رہائش کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ان قامتی اسکولوں
میں کارپوریٹ طرزپر تعلیم کے ساتھ مفت کتب،اسکول ڈریس،بیاگ وصحت بخش غذا فراہم کی
جاتی ہیں۔نصابی سرگرمیوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی
ہیں۔جی۔سوامی پرنسپل نے اولیائے طلبہ سے استفادہ کی خواہش کی ہے۔داخلوں کے سلسلہ
میں مزیدتفصیلات کے لیے فون نمبر 9110759869اور7995057934 سے ربط پیدا کریں۔
if you have any doubts.Please let me know