google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 10جنوری کواردو میلہ کے ضمن میں تحریری وتقریری مقابلہ

10جنوری کواردو میلہ کے ضمن میں تحریری وتقریری مقابلہ

0

 

جنوری کواردو میلہ کے ضمن میں تحریری وتقریری مقابلہ10

اولیا ٰء طلبہ اور اساتذہ سے بچوں کے اردو میلہ کو کامیاب بنانے کی اپیل

حیدرآباد(راست) انجمن ادب اطفال تلنگانہ کی جانب سے بچوں میں مطالعہ کی عادت کو فروغ دینے، اردو زبان و ادب سے محبت بڑھانے، فہم و ادراک بہتر بنانے اور اخلاقی اقدار کو فروغ دینے کے مقصد سے عظیم الشان پیمانہ پر پہلی مرتبہ صرف بچوں کے لیے اردو کتاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے۔تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے ڈاکٹر ناظم علی سرپرست انجمن و سید جاوید محی الدین نائب صدرنے بتایاکہ اس میلہ میں 10سے زائد ناشرین کو مدعو کیا گیا ہے اور ان سے خواہش کی گئی ہے کہ بچوں کے ادب سے متعلق کتابیں نمائش اور فروخت کے لیے رکھیں۔یہ میلہ 10جنوری 2026ء بروز ہفتہ صبح 10بجے تا4بجے دن اردو گھر مغل پورہ نزداسراہاسپٹل حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔اس میلہ میں کتاب کی ابتدائی قیمت10روپیئے کی رکھی گئی، دیگر اہم موضوعات پر دیگر کتابیں کچھ رعایت پر فروخت کی جائے گی۔اس میلہ میں بچوں کی کہانیاں،اخلاقی و تاریخی کتابیں،شاعری کی کتابیں،سائنس و جنرل نالج کی اردو کتابیں،ادب،شخصیات پر کتابیں،تعلیمی منصوبہ بندی،جنرل نالج،لطیفے،بیت بازی،کامکس،کارٹونی کہانیاں دستیاب رہیں گی۔میلہ میں طلباء وطالبات کے لیے تحریری مقابلہ بعنوان ”کتاب میری بہترین دوست“،تقریری مقابلہ بعنوان”اردو ہماری مادری زبان“ اور اردو کوئز(شعر و ادب،شعراء مصنفین) سے متعلق رکھا گیا ہے تحریری اور تقریری مقابلہ میں علحدہ طور پر پہلا انعام  1000روپئے نقد دوسرا نعام 500روپئے اور تین ترغیبی انعامات دئے جائیں گے۔کوئز میں پہلا انعام 500روپئے نقد،دوسرا انعام 300روپئے اور تیسرا انعام 200روپئے نقد رکھا گیا ہے۔اس موقع پر اولیا ٰء طلبہ اور اساتذہ سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس بامقصد میلہ میں شریک کروائیں ان میں کتابوں کی اہمیت کو اجاگر کریں انہیں کتابیں خرید کر دیں تاکہ بچوں میں مطالعہ کی عادت فروغ پائے ان کے ذہن وسیع ہوں اور وہ مستقبل میں کامیاب زندگی گزریں۔ مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں 9110759869۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

if you have any doubts.Please let me know

ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !