google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 طلبہ کوعظیم شخصیات کے روشن کارناموں کا مطالعہ کرنے کا مشورہ

طلبہ کوعظیم شخصیات کے روشن کارناموں کا مطالعہ کرنے کا مشورہ

0


 طلبہ کوعظیم شخصیات کے روشن کارناموں کا مطالعہ کرنے کا مشورہ 
تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول/کالج  یاقوت پورہ میں جلسہ یوم سر سید سے جناب فاروق طاہر کا خطاب
حیدرآباد18 اکٹوبر(راست)سر سید احمد خاں کی علی گڑھ تحریک بنیادی طور پر ایک اصلاحی تحریک تھی جس کا مقصد مسلمانوں میں پائے جانے والے عیوب نقائص کو دور کر کے انہیں فلاح و بہبود کے راستے پر گامزن کرنا تھا۔ سرسید اس تحریک کے بانی تھے انہوں نے مسلمانوں کو عہد جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا بیڑہ اٹھایا تھا۔ اپنے عزائم کی تکمیل کے لئے انہوں نے اپنی ساری زندگی وقف کر دی تھی۔ان خیالات کا اظہار جناب فاروق طاہرماہر تعلیم نے تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول /کالج یاقوت پورہ بوائز 1میں منعقدہ یوم سرسید کے موقع پر منعقد لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہسر سید نے اپنی تصنیف '' اسباب بغاوت ہند '' لکھ کر انگریزوں کو ان کی غلطیوں کا احساس دلایا اور ساتھ ہی مسلمانوں کی اصلاح اور ان کی تعلیم و تربیت کا آغاز کرنے کا ارادہ کیا۔ مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگانے اور انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی تحریک چلانے والے انیسویں صدی کی اس دانشور کو ہم سر سید احمد خان کے نام سے یاد کرتے ہیں۔قبل ازیں اس پروگرام کو جناب سلیم فاروقی سابق معتمد اردو اکیڈیمی جدہ نے اپنے خطاب میں طلبہ کو مشورہ دیا کہ منصوبہ بندی کے ذریعے اپنے مستقبل کو بہتر بنائیں،اعلی تعلیمی حاصل کریں اور اپنی صلاحیتوں کو فروغ دیں۔اس جلسہ کی صدارت جی۔سوامی پرنسپل نے کی۔ پروگرام کے آغاز میں محمد عرش نے بچہ کی دعا اور محمد صدیق نے ترانہ ہندی پڑھا۔ڈاکٹر عزیز سہیل نے افتتاحی کلمات ادا کئے۔محمد ابرار غوری لیکچرار اردو،محترمہ اسما عثمانی لیکچرار انگریزی،طالب علم محمد احمد،محمد عفان نے بھی اس پروگرام کو مخاطب کیا۔اس موقع پر طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔محترمہ پرسنا لکشمی کے اظہار تشکر پر پرگرام کا اختتام عمل میں آیا۔محمد رضا نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

if you have any doubts.Please let me know

ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !