اسلاف کے کارناموں کو یاد کرتے ہوئے ان سے روشنی حاصل کرنے کا مشورہ
ٹمریز یاقوت پورہ بوائز 1 میں جلسہ یوم اقلیت سے طارق انصاری کاخطاب
حیدرآباد11نومبر(راست)ہندوستان بھر میں آج مولانا آزاد کی یوم پیدائش کو قومی یوم تعلیم اور ریاست تلنگانہ میں یوم اقلیت کے طور پر منایا جاتا ہے دنیا سے گذر جانے والے ایک خادم کو آج کے دن یاد کیا جارہا ہے مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ مادی ترقی کے باوجود لوگوں نے اپنی تاریخ نہیں بھولی ہے۔ اور اپنے اسلاف کے کارناموں کو یاد کرتے ہوئے ان سے روشنی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ بڑی خوش آئیند بات ہے کہ لوگوں نے ملک کو آز دای دلانے کے لئے جد جہد کرنے والوں کو نہیں بھلایا۔ ان خیالات کا اظہار جناب طارق انصاری چیئرمین اقلیتی کمیشن تلنگانہ نے ٹمریز یاقوت پورہ بوائز 1 کے جلسہ یوم اقلیت سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک آزاد ہوا تھا تو پنڈت نہرو نے مولانا آزاد سے کہا تھا کہ مولانا آپ نے تعلیم کے میدان میں نمایاں کارنامے انجام دئے ہیں۔ اس ملک کے نوجوانوں کو اچھی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے اور ملک میں معیاری تعلیم کا ڈھانچہ تیار کرنا ہے۔ اس لئے آپ اس ملک کے وزیر تعلیم کی ذمہ داری سنبھالیں۔ اور تعلیم کی ترقی کے پروگرام شروع کریں۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کا قیام مولانا کا عظیم کارنامہ تھا۔انہوں ٹمریز اداروں کی نمایاں کار کردگی پر جناب فہیم قریش صدر سوسائٹی اور جناب تفسیر اقبال سکریٹری کو مبارکباد پیس کی یہاں انہوں نے اسکول/کالج لائبریری کا افتتاح انجام دیا۔ قبل ازیں ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد سابق اسوسیٹ پروفیسر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانانے جدوجہد آزادی میں حصہ لیا اور 6بارقید کئے گئے۔وہ احمد نگر کی جیل میں بند تھے انہوں نے ہندومسلمانوں کے اتحا کی بھر پور تائید کی اور یکجہتی کے تصور کو عام کیا۔ وہ مسلمانوں کے ہندوستان چھوڑ کر جانے کے حق میں نہیں تھے۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کے اسلاف کے کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھیں اور ان سے سبق حاصل کریں۔پروگرام کا آغاز محمد عفان کی تلاوت سے ہوا۔مولانا شاہ عالم،ڈاکٹر عز یز سہیل،ابرار غوری، اسماء عثمانی،محمد الیاس،جانیا نے بھی مخاطب کیا۔محمد امین السلام نے میں آزاد ہوں کے عنوان پر مولانا کا رول ادا کیا۔طلبہ نے تہذیبی و ثقافتی پروگرام پیش کئے۔محمد انس نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ مسٹر پروین کمار کے شکریہ پر پرگرام کا اختتام عمل میں آیا۔
if you have any doubts.Please let me know