google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ٹمریز کے قیام کے بعد اقلیتوں کے تعلیمی معیار میں نمایاں بہتری

ٹمریز کے قیام کے بعد اقلیتوں کے تعلیمی معیار میں نمایاں بہتری

0

ٹمریز کے قیام کے بعد اقلیتوں کے تعلیمی معیار میں نمایاں بہتری

ٹمریزیاقوت پورہ بوائز1 میں داخلہ کی اپیل


                حیدرآباد۔22 /جنوری(راست)تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولوں کے قیام کے بعد اقلیتوں کے تعلیمی معیار میں بہتری پیدا ہوئی اوریہ طلبہ ایم بی بی ایس اور دیگر مسابقتی امتحانات میں کامیاب ہورہے ہیں، یہ بات قابل تعریف ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد اسلامک اسکالر و سابق اسوسیٹ پروفیسر اورینٹل عثمانیہ نے تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج یاقوت پورہ بوائز 1کے داخلوں کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاانہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی اقامتی اسکولز اور گورنمنٹ اسکولوں میں قابل اساتذہ تدریس انجام دے رہے ہیں اور یہاں معیاری تعلیم دی جارہی ہے ہمیں چاہیے کہ سرکاری اسکیمات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کا داخلہ ان اسکولوں میں کروائیں۔ ڈاکٹرمحمد ناظم علی صاحب موظف پرنسپل نے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے اقلیتوں کی تعلیمی صورتحال کو بہتر بنانے،انہیں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ سائنس وٹکنالوجی سے ہم آہنگ کرتے ہوئے، ان کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے منصوبہ کے تحت ان اسکولوں اور کالجس کا قیام عمل میں لایا گیاہے۔ریاست بھر میں ان سرکاری اقامتی اسکولزاور کالجس کومقبولیت حاصل ہورہی ہے جہاں انگریز ی میڈیم میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اردو زبان اول،اخلاقی و دینی تعلیم کا نظم بھی ہے۔حکومت تلنگانہ کی جانب سے قائم ان اقامتی اسکولوں میں مفت تعلیم اور رہائش کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔جی۔سوامی پرنسپل نے بتایاکہ تعلیمی سال-27 2026ء داخلے کے لیے تلنگانہ اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارہ جات سوسائٹی
Tmreis کے تحت ریاست بھر میں قائم 205ء اسکولوں اور جونیئر کالجس میں آن لائن درخواستیں قبول کی جارہی ہے،فارم آن لائن داخل کرناہوگا۔،تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول وجونیئر کالج یاقوت پورہ بوائز 1(اویس فنکشن ہال،اکبر فنکشن ہال،والٹاسرکل، مغل پورہ،حیدرآباد) میں جماعت پنجم تا انٹرمیڈیٹ سال اول(ایم پی سی و بی پی سی) میں داخلوں کے لیے درخواستیں آن لائن قبول کی جارہی ہے۔انہوں نے مزیدبتایا کہ حکوان قامتی اسکولوں میں کارپوریٹ طرزپر تعلیم کے ساتھ مفت کتب،اسکول ڈریس،بیاگ وصحت بخش غذا فراہم کی جاتی ہیں۔نصابی سرگرمیوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہیں۔اس موقع پر اڈمیشن سے متعلق پمفلٹ اور پوسٹر کا اجرا عمل میں۔اس افتتاحی پرگرام کوجناب طاہر رومانی سینءئرصحافی،جناب سلیم فاروقی اردو اکیڈیمی جدہ نے بھی مخاطب کیا۔اس موقع پر جناب لیاقت علی اردو اکیڈیمی جدہ، مولانا قمر الزماں،مولانا شاہ عالم،محسن خان،محمد الیاس،ششی کلا و دیگر نے شرکت کی ڈاکٹرعزیز سہیل نے شکریہ ادا کیا۔حافظ عبدالمعید کی تلاوت سے پرگرام کا آغاز ہوا۔داخلوں کے سلسلہ میں مزیدتفصیلات کے لیے فون نمبر 9110759869اور7995057934  سے ربط پیدا کریں۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

if you have any doubts.Please let me know

ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !