google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ٹمریزیاقوت پورہ بوائز1 ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ کے شاندار نتائج

ٹمریزیاقوت پورہ بوائز1 ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ کے شاندار نتائج

0


ٹمریزیاقوت پورہ بوائز1 ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ کے شاندار نتائج

حیدرآباد۔04 /مئی(راست)ڈاکٹر عزیز سہیل انچارج پرنسپل ٹمریزیاقوت پورہ بوائز1کی اطلاع کے بموجب ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ کے نتائج میں تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج کے طلباء کا مظاہرہ شاندار رہا121 اسکولس کے نتائج صد فیصد رہے۔تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج یاقوت پورہ بوائز 1کے نتائج بھی شاندار رہے ڈی۔دھنوش نے 532نشانات حاصل کیے۔الیاس احمد،ساتھوک،سید عبدالقیوم،وکی  کے علاوہ دیگر طلباء نے امتیازی کامیابی حاصل کی۔کالج کی سطح پر بائی پی سی سال دوم کے نتائج صد فیصد رہے اور ایم پی سی سال دوم کے نتائج 90فیصد رہا۔جی مہیش نے ایم پی سی گروپ میں 959نشانات حاصل کیے۔محمد عفان ایم پی سی سال اول کے طالب علم نے 441نشانات حاصل کیے دیگر طلبہ کا مظاہرہ شاندار رہااور امتیاز کامیابی حاصل ہوئی۔ڈاکٹر عزیز سہیل نے طلباء اور اولیا ء طلباء کو مبارکباد پیش کی۔انہوں اس موقع پر بتایا کہ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج یاقوت پورہ بوائز 1جماعت ششم،ہفتم،ہشتم میں مخلوعہ نشستوں میں اور انٹر ایم پی سی،بائی پی سی سال اول میں داخلے جاری ہیں۔تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولوں مفت قیام و طعام کی سہولتیں دستیاب ہے یہاں قابل اساتذہ تدریس انجام دے رہے ہیں اور یہاں معیاری تعلیم دی جارہی ہے ہمیں چاہیے کہ سرکاری اسکیمات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کا داخلہ ان اسکولوں میں کروائیں۔انہوں نے مزیدبتایاکہ ا قامتی اسکولوں میں کارپوریٹ طرزپر تعلیم کے ساتھ مفت کتب،اسکول ڈریس،بیاگ وصحت بخش غذا فراہم کی جاتی ہیں۔نصابی سرگرمیوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہیں۔داخلوں کے سلسلہ میں مزیدتفصیلات کے لیے فون نمبر 9110759869
اور7995057934  سے ربط پیدا کریں۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

if you have any doubts.Please let me know

ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !