ذہنی مضبوطی، مثبت سوچ اور مسلسل خود
احتسابی کامیابی کے لیے ناگزیر
''دی
آرٹ آف مائنڈ ماسٹری اینڈ پرسنل ایکسیلنس'' پر تربیتی پروگرام سے نعیم جاوید
کاخطاب
حیدرآباد، 10 جون (راست) ذہنی صلاحیتوں
کے فروغ، مثبت طرزِ فکر اور شخصیت سازی کے موضوع پر ''دی آرٹ آف مائنڈ ماسٹری اینڈ
پرسنل ایکسیلنس'' کے عنوان سے طلبا کے لیے تلنگانہ اقلیتی اقامتی کالج یاقوت پورہ
بوائز 1میں ایک خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا، اس پروگرام کو مخاطب کرتے
ہوئے جناب نعیم جاویدڈائریکٹر ھدف دمام نے کہا کہ موجودہ مسابقتی دور میں صرف تعلیمی
قابلیت ہی کافی نہیں بلکہ ذہنی مضبوطی، مثبت سوچ اور مسلسل خود احتسابی بھی کامیابی
کے لیے ناگزیر ہیں۔انہوں نے ذہنی یکسوئی، خود اعتمادی، مؤثر ابلاغ، وقت کے بہتر
استعمال اور کامیاب زندگی کے اصولوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور
دیا کہ انسان اپنی سوچ، عادات اور رویّوں میں مثبت تبدیلی لا کر نہ صرف ذاتی زندگی
میں کامیابی حاصل کرسکتا ہے بلکہ معاشرے میں بھی مؤثر کردار ادا کرسکتا ہے۔
پروگرام میں شرکاء کو ذہنی دباؤ پر قابو پانے، اہداف کے تعین اور قائدانہ صلاحیتوں
کو فروغ دینے کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔اس پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے
جناب تاج الدین ریجنل لیول کواڈنیٹرحیدرآباد نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ نظم و ضبط
کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں اور تعلیمی میدان میں اعلیٰ معیار کے حصول کے لیے
مستقل محنت، وقت کی پابندی اور اساتذہ کی رہنمائی سے بھرپور استفادہ کریں۔ انہوں
نے کہا کہ کامیابی صرف ذہانت سے نہیں بلکہ لگن، مستقل مزاجی اور اچھے اخلاق سے
حاصل ہوتی ہے۔ طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیمی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے انجام دیں،
مثبت سوچ اپنائیں، مطالعے کی عادت کو فروغ دیں اور جدید تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں
میں اضافہ کریں تاکہ وہ مستقبل میں اپنے والدین، ادارے اور قوم کا نام روشن کر سکیں۔اس
پروگرام کو محترمہ سعدیہ فاطمہ ناندیڑ،سید غازی الدین نے بھی مخاطب کیا۔شرکاء نے
پروگرام کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے تربیتی سیشن نوجوان نسل کی
شخصیت سازی اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آخر میں
مقررین اور منتظمین کی ستائش کی گئی اور مستقبل میں بھی ایسے بامقصد پروگراموں کے
انعقاد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ڈاکٹر عزیز سہیل انچارج پرنسپل نے مہمانوں کا
استقبال کیا۔


if you have any doubts.Please let me know